اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ کرلیاگیا۔پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچررز بھرتی کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں6ہزار 634 خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔
بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے سیطلباء کیلئے طویل عرصے سے دردِسر بناہوامسئلہ حل ہو جائیگااور وہ اساتذہ کی رہنمائی میں بہتر طور پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
عوام کی موجیں لگ گئیں ۔۔ ہزاروں نوکریوں کا اعلان
29
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں