کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان حکومت کا 90 روز میں20 ہزار نوجوانوں کونوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا آئندہ ماہ صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں منظوری لی جائیگی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں بے روزگاری کو کم کر نے کے لئے 90 روز میں20 ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کیا اور اس کی باقاعدہ منظوری آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائیگی گریڈ11 سے گریڈ15 تک بھر تیاں این ٹی ایس کے ذریعے ہونگے اور گریڈ16 سے بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کی تحت کی جائیگی چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام محکموں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی صوبے کے مختلف محکموں میں27 ہزار خالی پوسٹوں کا انکشاف ہوا۔