اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے جب ایک صحافی نے سوال کیاکہ آپ کے ارکان اسمبلی دوماہ سے اسمبلی نہیں گئے لیکن تنخواہیں وصول کررہے ہیں توکیایہ مناسب ہے؟ تواس موقع پرعمرا ن خا ن نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مناسب تویہ ہے کہ اپوزیشن کاکام حکومت سے جواب مانگناہوتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے انتخابی دھاندلی کی اسمبلی میں بات کی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی جس پرہم کوسڑکوں پرآناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم اگرگڈے بن کراسمبلی میں بیٹھے رہتے تویہ پانامالیکس کاایشوکب کاختم ہوچکاہوتا۔
عمران خان نے کہاکہ شفاف انتخابات ا ورکرپشن کاخاتمہ عوام کامطالبہ ہے جس کوپوراکرنے کےلئے ہم احتجاج کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرہم پانامالیکس پراحتجاج نہ کرتے تواس کانقصان توعوام کوہوناتھا۔