ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

پیسے لے کر بھرتیوں کا الزام ثابت ،اعلیٰ سرکاری افسر سمیت 6گرفتار،تفتیش شروع

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(ا ین این آئی ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئر (ریٹائرڈ) مظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ لینڈریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے میں بھاری رقوم کے عوض نوکریاں دینے والے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اورہیومن ریسورس سپیشلسٹ سمیت گرفتارکئے جانے والے چھ اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے اورڈائریکٹرآپریشنز اورہیومن ریسورس سپیشلسٹ سمیت دیگر 5اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اورتفتیشی مراحل جلد مکمل کرنے کیلئے اینٹی کرپشن لاہور ریجن اوراینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرزکے دفاتر اتوار کی چھٹی کے باوجود کام کرتے رہے اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن عدنان ارشد اولکھ ، ڈپٹی دائریکٹر ڈاکٹر فرحان اورسرکل افسر سید زبیر اخلاق نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئر (ریٹائرڈ)مظفر علی رانجھا کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کو شفافیت اورگڈگورننس کیلئے بدنما داغ قرار دیا ہے اورکرپشن میں ملوث افسران اوراہلکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سے رشوت میں لی گئی کروڑوں رروپے کی رقم برآمد کرکے متاثرین کو واپس دلائی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعدتفتیش اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو منتقل کی جاچکی ہے اورتفتیشی ٹیم کو کسی دباؤ اورسفارش کو خاطر میں نہ لانے کی واضح ہدایت کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود تفتیش کے تمام مراحل کی نگرانی کررہے ہیں اورکسی بھی اعلیٰ سرکاری یا سیاسی شخصیت کے دباؤ کے بغیر تفتیشی مراحل مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر مقبول احمد دھاولہ ، ہیومن ریسورس سپیشلسٹ علی عثمان ، اسسٹنٹ محمد طارق، اسسٹنٹ حافظ کمیل، اسسٹنٹ مبشر ریاض اوراسسٹنٹ فیض الحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز راؤندیم اختر، ہیومن ریسورس سپیشلسٹ لیزا ریاض ،اسسٹنٹ عامر امین، اسسٹنٹ مس کومل حبیب اوراسسٹنٹ ہارون فیاض کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…