اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نہلے پہ دہلہ،تحریک انصاف کے عمل پر ن لیگ کا جوابی وار،ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین تلخ کلامی اورشورشرابا خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی ۔ صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنے سپیکر کو باربار اسدقیصرپکارناشروع کردیاجسکی وجہ سے خیبرپختونخوااسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگئی اور تحریک انصاف کے اراکین بھی ن لیگ کیخلاف آستینیں چڑھاتے رہے،صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جب اراکین اسمبلی اپنی تقاریرکررہے تھے تو اس دوران سپیکراسدقیصرنے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھاکوبولنے کا موقع دیا اپنی تقریرکے آغازپرہی اورنگزیب نلوٹھا جناب اسدقیصر ،جناب اسدقیصرپکارتے رہے،اس دوران تحریک انصاف کے اراکین بھی اٹھ گئے اور ن لیگ کیخلاف نعرہ بازی کرنے لگے ،پی ٹی آئی کے محمودجان ایوان میں چیختے رہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاء ہوتی ہے اس دوران ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی ،ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنے سپیکراسدقیصرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے۔

وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے،اس دوران مفتی جانان نے مداخلت کی اور ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کوکہاکہ اسلام آبادکی تلخ کلامی کویہاں نہیں آنے دیاجائے اس ایوان کا ایک تقدس اوراپنی روایات ہیں اس کا خیال رکھاجائے اس دوران سینئروزیرعنایت اللہ نے کہاکہ آج آرمی پبلک سکول کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاجاناچاہیے نہ کہ اسلام آبادکے واقعات کو سامنے لایاجائے،جس کے بعد ایوان میں معمول کی کارروائی شروع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…