اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت جمعرات کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمشن سماعت کرے گا، الیکشن کمشن نے یہ ریفرنسز کل سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایم این اے طلال چوہدری، جہانگیر ترین کے خلاف درخواست محمد خان ڈھا کے ریفرنسز کو سپیکر قومی اسمبلی سردار رایاز صادق نے الیکشن کمشن کو بھیج دیا تھا گزشتہ سماعت الیکشن کمشن نے جہانگیر ترین کے خلاف درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کہا تھا کہ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنا دیا جائے گا جبکہ عمران خان کے خلاف درخواست گزار کے وکلاء کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے دلائل مکمل کریں تاکہ دونوں ریفرنسز کو فیصلے سنا دیئے جائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تھا کہ ہم 15دسمبر کو اس ریفرنسز کے فیصلے سنا دیں گے جبکہ کیپٹن صفدر کے خلاف نواب زادہ صلاح الدین اور جبار تبی کے ریفرنسز کی بھی سماعت ہو گی۔