ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مزار قائد کیلئے چین کا تیار کردہ ایک اور انتہائی خوبصورت فانوس ۔۔ کن خصوصیات کاحامل ہے ؟ اور اس میں  کتنا سونا استعمال کیا گیا ؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) چین کا ڈیزائن کردہ فانوس مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر نصب کر دیا گیا ہے ، ہفتے کے روز صدر پاکستان ممنون حسین اس کی نقاب کشائی کریں گے ،1.2ٹن وزنی یہ حسین شاہکار 220ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیار ی میں 8.3کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے اس سے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف آ رٹیکچرل ڈیزائن کمپنی لمٹیڈ نے تیار کیا ہے ، انسٹی ٹیوٹ چین کی طر ف سے اس منصوبے کی تیار ی اور نگرانی کا ذمہ دار تھا جبکہ نیشنل ہسٹری اینڈلٹریری ہیری ٹیج ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی طرف سے اس کے نفاذ کیلئے ذمہ دار تھے ، اس فانون کی تنصیب چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے 13اکتوبر کو شروع کی اور یہ کام 27نومبر کو شروع ہوا ، آخری ٹیسٹ کے بعد منصوبے کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ پر 8دسمبر کو دستخط کئے گئے ،23میٹر طویل یہ خوبصورت فانوس جو آرٹس کا ایک نادر نمونہ ہے ، اس میں چار سطحوں پر میں 40لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ 8لائٹس کرسٹل کی لڑیوں کی صورت میں لگائی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ 1971ء میں جو فانوس مزار قائد پر نصب کیا گیا تھا وہ بھی چین نے بطو ر تحفہ پیش کیا تھا تا ہم ماحولیاتی اثرات کے باعث کئی دہائیوں گزرنے کے بعد اب اس کی چمک متاثرہو گئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…