اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پانامالیکس کے کیس میں بچنے کےلئے ایسے کاغذات تیارکرلیے ہیں جوکہ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی صابرشاکراورعارف بھٹی نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے پانامالیکس کے مقدمے میں بچنے کےلئے ایسے کاغذات تیارکرلیے ہیں جوکہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے اوران کے جواب میں تحریک انصاف کے پاس ایساکوئی ثبوت نہیں ہے کہ ان کوثابت کرسکے ۔
عارف بھٹی نے اس موقع پرکہاکہ پانامالیکس کے مقدمے ایک شخصیت کوکہاجارہاہے کہ وہ ایک خط لکھ کردے جوحکومت نے سپریم کورٹ میں پیش کرناہے ۔عارف بھٹی نے انکشاف کیاکہ 1973میں ایک فیکٹری لگائی گئی او ریہ فیکٹری شریف فیملی کی نہیں تھی اوراس فیکرٹری کو1980میں بیچ دیاگیااورجس شخصیت کی فیکرٹری تھی وہ گزشتہ ماہ 2نومبرکوپاکستان نہیں آئی حالانکہ حکومت نے اس کوپاکستان آنے کی دعوت دی تھی ۔