ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکھ ریفرنڈم ،خالصتان کاحصول ،سکھ کمیونٹی نے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )پر دھان ورلڈمسلم سکھ فیڈریشن سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے ،اس نے ہندوستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا استحصا ل کر رکھا ہے ،ایک سازش کے تحت گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا سلسلہ شروع کر وا کے اس کی آڑ میں سکھوں پر ظلم و ستم کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے ،صرف خالصتان ہی سکھوں کیلئے واحد راستہ ہے،2020ء میں ہونیوالا سکھ ریفرنڈم خالصتان کے حصول کو یقینی بنائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ نریندرمو دی کے اپنے شہر میں 3ہزار عورتوں کی عزتیں لو ٹی گئیں،مودی کو مظالم کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ہندوستان کیلئے نہیں بلکہ خالصتان کیلئے ہے،ہم غلام ہیں ، ہم نے آزاد ہونا ہے، 70سال پہلے کی گئی غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، گاندھی کی بات مان کر ذلیل اور رسوا ہو کر رہ گئے ہیں ، کاش کہ ہم قائد اعظم کی بات مان لیتے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے ،اس نے ہندوستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا استحصا ل کر رکھا ہے اور ان کے وجود اور نسل کو مٹانے کے در پے ہے،ایک سازش کے تحت گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا سلسلہ شروع کر وا کے اس کی آڑ میں سکھوں پر ظلم و ستم کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے ، سکھ اپنے دھر م کی خاطر اٹھتے ہیں تو ان پر گولیاں چلا کر شہید کیا جا رہا ہے،صرف خالصتان ہی سکھوں کیلئے واحد راستہ ہے،2020ء میں ہونیوالا سکھ ریفرنڈم خالصتان کے حصول کو یقینی بنائے گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…