بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپی یونین پاکستان کے اہم ہمسایہ ملک سے تجارتی معاہدہ نہ کرے ،راجہ فاروق حیدر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(راجہ رئیس احمد خان )وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو دورہ یورپ کے آغاز میں ہی بڑی کامیابی۔بڑی تعداد میں اراکین یورپی پارلیمنٹ ،میڈیا ،سول سوسائیٹی نے کشمیر کے مسئلہ پر کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا۔یورپی یونین کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ ہونے تک بھارت سے تجارتی معائدہ نہ کرے۔یورپی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو سرینگر جانے کی اجازت دی جاے۔راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کے منتخب وزیراعظم ان کے شانہ بشانہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچائیں گے ۔یورپی اراکین پارلیمنٹ کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ،یورپی سول سوسائیٹی ،میڈیا ،اراکین یورپی و برسلز پارلیمنٹ ،تارکین وطن کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے یورپی ممبران پارلیمنٹ سجاد کریم ،مس جولیا ،راجہ افضل خان ،سٹیفن ،سیم گس،امجد بشیرو دیگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بین الاقوامی انسانی دنیا کی توجہ کے متقاضی ہیں ،یورپی یونین کے چارٹرڈ میں درج ہے کہ کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارتی روابط نہیں رکھے جائیں گے

جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو ،مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت رکھنے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کا تجارتی معائدہ نہ کیا جاے ،جنوبی ایشیاءبارود کا ڈھیر ہے ،بھارت کے غیر سنجیدہ رویے سے خطہ میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں ،لائن آف کنٹرول پر معصوم نہتے شہریوں کو گولہ باری کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار برسلز پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا نے جمہوریت کا سبق یورپ سے سیکھا ،موجودہ مہذب دنیا میں یورپی معاشرے کے اندر اخلاقی اقدار اور انسانیت کی جس قدر اہمیت و منزلت ہے وہ باقی دنیا کے لیے ایک بہترین مثال ہے

مگر مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نے جس انداز سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ،بھارتی جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ میری یورپین سول سوسائیٹی ،میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ سرینگر جانے اور وہاں کے اصل حالات سے آگاہی حاصل کریں ان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے وہاں معصوم بچوں کی آنکھوں میں پیلٹ گن سے فائر کیے جارہے ہیں جب جنازے قبرستان جاتے ہیں تو بوکھلاے ہوے فوجی فائر کھول دیتے ہیں جس سے مزید شہادتیں ہوتی ہیں یہ کوئی ایک دن کی بات نہیں بلکہ معمول کے حالات ہیں مگر کشمیریوں کے حوصلے کو کوئی چیز پست نہیں کر سکی جدوجہد آزادی مکمل طور پر کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے جس کو برہان وانی شہید نے نئی جلا بخشی کشمیر کی نئی نسل نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں سٹیٹس کو قبول نہیں انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر کے وقت اگر باقی ریاستوں کو راے شماری کا حق ملتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ کشمیری اس سے محروم ہیں تقریب کے میزبان علی رضا سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ کے اندر فرینڈز آف کشمیر کے نام سے انسان دوست افراد ایک پلیٹ فارم تلے اکٹھے ہو ے ہیں جس میں ہر مذہب اور رنگ و نسل کے لوگ ہیں ہمارا عزم ہے کہ انسانی بنیادوں پر مسلہ کی جانب توجہ دلانے کے لیے دنیا بھر میں مظبو ط سفارتکاری کی جاے وزیراعظم آزادکشمیر نے برسلز پریس کلب میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام سات روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا ،سول سوسایٹی و اراکین یورپی پارلیمنٹ و برسلز بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…