جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نیوزگیٹ سکینڈل،انکوائری کمیٹی کا سربراہ ’’گھرکاآدمی‘‘مسلم لیگ(ن) سے کیاتعلق ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیوزگیٹ سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے مقرر کئے جانے والے سربراہ جسٹس(ر) عامر رضا خان کا مسلم لیگ(ن) سے گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔جسٹس(ر) عامر رضا خان پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنر کے چےئرمین ہیں اور انہیں پنجاب حکومت نے خصوصی طور پر اس عہدے کیلئے منتخب کیا تھا۔جسٹس(ر) عامر رضا خان کی بیٹی تسنیم رضا شریف میڈیکل سٹی جاتی عمرا رائیونڈ میں وائس پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں۔

جسٹس(ر) عامر رضا خان ضیاء الحق دور میں 1979ء سے لیکر1981ء تک لاہور ہائیکورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے۔شریف فیملی سے انکے تعلقات بہت پرانے بتائے جاتے ہیں۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چےئرمین سینئر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر آن لائن کو بتایا کہ یہ بالکل درست بات ہے اور جسٹس(ر) عامر رضا خان کا مسلم لیگ(ن) سے تعلق کوئی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اسی تعلق کی بناء پر انکی بیٹی کو شریف میڈیکل کمپلیکس میں نوازا گیا اور پھر جسٹس(ر) عامر رضا خان کو پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کا چےئرمین بھی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) عامر رضا خان کی انکوائری سربراہ کے طور پر تقرری حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں کیونکہ وفاقی حکومت اداروں سے لڑائی کیلئے تیار نظر آتی ہے۔ایک ایسا شخص جس کا براہ راست اور بالواسطہ ہر تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہو وہ یہ حساس انکوائری میں انصاف کر ہی نہیں سکتا۔

جسٹس(ر) عامر رضا خان کی نہ ہی صحت ساتھ دیتی ہے اور نہ ہی انکی سیاسی وابستگی انکو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ ملکی سلامتی سے متعلق اہم ترین ایشو کی تحقیقات کریں۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیوز گیٹ سکینڈل میں آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل ہوسکتا ہے اوریہ معاملہ بالکل سیدھا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے تفتیش شروع کی جائے مگر حکومت معاملے کو طول دینے کا ارادہ باندھ چکی ہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم انصاف کیلئے ہر فورم پر جائیں گے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔ہم اس تقرری کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کیلئے از خود نوٹس لیکر خود حاضر سروس جج کو انکوائری آفیسر مقرر کرے ۔سپریم کورٹ کے سینئروکیل رائے احمدنوازکھرل نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جسٹس(ر)عامررضاخان وزیراعظم میاں نوازشریف کے گھرکے آدمی ہیں ۔جب میاں نوازشریف وزیراعلیٰ تھے توجسٹس(ر)عامررضاخان کے بہنوئی انورزاہدپنجاب کے چیف سیکرٹری تھے اورپھرنوازشریف جب پہلی باروزیراعظم منتخب ہوئے توانورزاہدپرنسپل سیکرٹری کے طوپران کے ساتھ رہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی نے نیوزگیٹ سکینڈل میں اپنے حق میں فیصلہ کرانے کیلئے بساط بچھالی ہے اورجسٹس(ر)عامررضاوہی فیصلہ کریں جووزیراعظم اوران کاخاندان چاہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…