اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے چھ ماہ پہلے عدالت سے استدعا کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے‘ عدالت میں ساری چیزیں سامنے آئیں گی‘ سارے عدالتی معاملات کھلیں گے‘ ہم آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتے ہیں‘ قوم کو انشا اﷲ احتجاجی سیاست سے آزاد کریں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ پہلے عدالت سے استدعا کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے ۔ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم سے ہدایت لیکر دوبارہ بھی عدالت میں پیش ہونگے۔ عدالت جو بھی راستہ اختیار کرے۔ مکمل احترام کریں گے۔ معاملے پر سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی ہے اور عدالت کا پیغام واضح ہے وہ اس مسئلے کا حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں آنے کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) اداروں کا احترام کرتی ہے۔ عدالت میں سارے معاملات کھلیں گے۔ ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کو احتجاجی سیاست سے آزاد کریں گے ۔سارے ڈرائی کلین ہو کر نکلیں گے کو۔ئی داغ دھبہ لے کر نہیں نکلے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے دونوں فریق کھڑے ہیں۔ (ن غ)