اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز رشید کے خلاف کارروائی،ڈاکٹر طاہر القادری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کے خلاف خبر یں شائع کروانے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز رشید کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو گا ،کارروائی دکھاوا اور دھوکہ ہے ۔خبر ڈرافٹ کروانے والا چند ماہ بعد پرویز رشید کو آب زم زم سے پاک صاف کر کے دوبارہ وزارت پر بحال کر د ے گا ۔رانا ثناء اللہ کو بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں وزارت سے ہٹانے کا ڈرامہ کیا گیا تھا اور پھر بحال کر دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ مسلسل سلامتی پر حملے کرنے والا ماسٹر مائنڈ کو کٹہر ے میں کھڑا کیوں نہیں کیا جاتا ،اسکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی میں کیا رکاوٹ ہے ؟ کیا اب بھی ثبوت درکار ہیں؟ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کیلئے گزشتہ روز لندن سے مراکش پہنچ گئے،مراکو ائر پورٹ پر مقامی تنظیمی عہدیداروں ،پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے انکا ائیر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی میں مجلس پر ہونیوالی فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش قرار دیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…