اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے عہدیداروں کی حاضریاں شروع،جاوید ہاشمی بالاخرحرکت میں آگئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کے لیئے یقینی گیم چینجر ہے۔ اسکے باعث بھارت بھی پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا۔ پاکستان کو ایشیا کا معاشی چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔13سال پہلے بتادیا تھا کہ روس اور چائنہ پاکستان کے ساتھ مختلف اہم امور پر معاہدے کرینگے ۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے چئیرمین اختر رسول ،صدر سید سہیل شاہ، امیر علی قریشی،قلب عباس گردیزی ودیگر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں کر سکتی۔

میں نے تو آج سے تیرہ سال قبل اپنی کتاب میں یہ بات درج کر دی تھی کہ روس اور چائنہ پاکستان کے ساتھ مختلف اہم امور پر معاہدے کرینگے، اور آج ایسا ہو چکاہے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے مخدوم جاوید ہاشمی سے آئندہ الیکشن کے حوالے سے استدعا کی اور کہا کہ ملتان شہر کے نوجوان طلبا ،یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس آپکے شانہ بشانہ ہیں۔اور آپ حلقہ این اے 149 سے الیکشن لڑیں۔ جس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں این اے 149سے ہر صورت الیکشن لڑوں گا۔ اوریہی اب میرا حلقہ انتخاب ہے۔اپناسیاسی اور جمہوری سفر کامیابی سے جاری رکھوں گا۔میں یہ چاہتاہوں کہ جنوبی پنجاب میں مزید تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…