اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کو بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ اپوزیشن لیڈر نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے، اسی وجہ سے وہ نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر پائی، ماضی کے انتخابات میں ٹھیک کام نہ کرنا بھی ہماری کمزروی تھی اور پولیس میں بھی سیاسی مداخلت رہی ہے لیکن اب ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا ہم اس کا ازالہ کریں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب میں عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر پائی، ماضی کے انتخابات میں ٹھیک کام نہ کرنا بھی ہماری کمزروی تھی، پولیس میں سیاسی مداخلت رہی، موجودہ حکومت نے پہلے بھی میڈیا پر قدغن لگائی اوراب بھی ایسا کررہی ہے، چوہدری نثار کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے کہ اتنے اہم اجلاس کی باتیں باہر کیسے آئیں۔انگریزی اخبار کی خبر کی بنیاد پر صحافی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے بھی میڈیا پر قدغن لگائی اوراب بھی ایسا کررہی ہے، چوہدری نثار کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے کہ اتنے اہم اجلاس کی باتیں باہر کیسے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے اسی وجہ سے وہ نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج ہونے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی پر منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ اسکاٹ لینڈیارڈ کا معاملہ ہے۔
جبکہ اس سے قبل خورشید شاہ کی تقریر میں برہان وانی اورکلبھوشن یادیوایک ہی ہوگئے،ناقابل یقین صورتحال،تقریر کے دوران اس وقت حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوگئی جب خورشید شاہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے شدید تنقید جاری رکھے ہوئے تھے دوران تقریر خورشید شاہ نے ایک موقع پر کلبھوشن یادیو اور برہان وانی کے نام ایک کردیئے، معلوم یوں ہورہاتھا کہ وہ کلبھوشن یادیو اور برہان وانی میں کوئی فرق ہی نہیں کرسکتے یا پھر ان میں فرق کو جانتے ہی نہیں۔اس موقع پر خورشید شاہ کے حیرت انگیز انداز بیان پر ارکان اسمبلی سمیت تمام دیکھنے والے ششدر رہ گئے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…