جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس ,عمران خان کے دھرنے سے قبل ہی وزیراعظم کے خلاف بڑااقدام ہوگیا،حکومت دیکھتی رہ گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف نیب میں انکوائری کرنے کی درخواست کی سماعت کے لئے تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ، جسٹس شمس محمود مرزا بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں جسٹس شہبازبرضوی اور جسٹس مرزا وقاص احمد رئوف بھی شامل ہیں ۔درخواست گزار اسد کھرل کے اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف نیب نے از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع نہیں کی جو کہ واضح طور پر عدالتی احکامات اورقوانین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب کو کام سے روکنے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے اسی نوعیت کے تمام کیسز کوعدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہےکہ پانامالیکس کے معاملے پرعمران خان نے 30اکتوبرکواسلام آبادمیں دھرنادینے اوراحتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…