پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں پر اور بھی آگے،20اکتوبر کو کیا ہونے جارہاہے؟خوشی کی خبرآگئی

12  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی) منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مزیدمتعدد معاہدے اور ایم او یوز بھی ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبوں پرعمل درآمد کے بارے میں آئندہ عشرے کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں جس کے لیے چھٹی پاک چائنا قونصل کنسلٹیشن 2016 کانفرنس 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلی گئی ہے،مذکورہ کانفرنس کا یجنڈا طے کرنے کے لیے بین الوزارتی اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے اور ایجنڈا اختتامی مراحل میں ہے۔دستاویز کے مطابق وزارت پانی و بجلی، وزارت مواصلات سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق تمام تر تفصیلات رواں ہفتے کے دوران فراہم کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں کیونکہ دونوں ممالک نے راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ مذکورہ کانفرنس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے بارے میں بھی اہم پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان مزیدمتعدد معاہدے اور ایم او یوز بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…