بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ تلخ کلامی،شہبازشریف بالاخر بول ہی پڑے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دفتر نے روزنامہ ’’ڈان‘‘ میں شائع ہونے والی اس خبر کہ’’عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی یا بین الاقوامی تنہائی کا سامنا، سویلینز نے ملٹری کو آگاہ کر دیا‘‘ “Act against militants or face international isolation, civilians tell military” میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خبر دینے والے صحافی نے گزشتہ رات ریمارکس کیلئے وزیراعلیٰ کے دفتر رابطہ کیا تاہم انہیں واضح طور پر بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سے منسوب ریمارکس بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ واضح طور پر تردید کے باوجود وزیراعلیٰ سے منسوب ریمارکس کو خبر میں حقیقت کے برعکس غلط انداز سے شائع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہیڈ لائن بنانے کیلئے سچائی اور راست گوئی کے بنیادی صحافتی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی پر گہرے تاسف کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ’’ڈی جی آئی ایس آئی سے تخیلاتی گفتگو ‘‘ کے دوران ان سے منسوب ریمارکس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس خبر کے مندرجات کا سچائی سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز سے ملک دشمن
عناصر کے خاتمے کیلئے ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، اس لئے ایسے عناصر کو مدد دینے کے حوالے سے خبر میں دیا گیا تاثر مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعلیٰ نے خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ نہ صرف وہ مسلح افواج کے بطور ادارے کے بے پناہ احترام کرتے ہیں بلکہ وہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کے پیشہ ورانہ انداز سے فرائض سرانجام دینے، ان کی فرائض سے لگن اور اپنے مقصد سے مخلص ہونے پر بھی بہت احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف جو غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…