کابل/اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اعظم طارق کی ہلاکت اس بات کا ثبو ت ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کو پناہ نہیں دے رہا اور نہ ہی وہ اچھے اور برے دہشتگردوں کے درمیان فرق کرتا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق اپنے آن لائن پوسٹ کیے گئے بیا ن میں عمر زاخیلوال نے کہاکہ پکتیکا میں افغان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اعظم طارق کی ہلاکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کاروبار میں ملوث نہیں اور نہ ہی وہ اچھے اور برے دہشتگردوں میں فرق کرتا ہے ۔اب تک تحریک طالبان پاکستان کے کسی بھی سطح کے لیڈر یا جنگجو کو افغان اور اتحادی فورسز نے کاروئیوں میں نشانہ بنایا ہے ۔