جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آرصرف پندرہ دن کیلئے میرے حوالے کردیں تو۔۔۔! اعتزاز احسن کا ناقابل یقین چیلنج

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیکرٹری لاء جیسے لوگوں کو نوازشریف نے ہی توسیع دی وہ پانامہ لیکس پر انکی زبان ہی بول رہے ہیں ‘ نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آرکو 15دن کیلئے میرے حوالے کر دیں پانامہ لیکس کی پائی پائی وصول کر کے دکھاؤں گا ‘ نوازشر یف کہتے ہیں مگر کسی صورت اپنا حتساب نہیں چاہتے ‘(ن) لیگ کی مر ضی سے پانامہ لیکس کے تحقیقات کو سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ایف بی آراور نیب جیسے ادارے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کر سکتے انکوشر م سے ڈوب مر نا چاہیے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نے ایف بی آر سمیت تمام قومی اداروں کے اہم لوگوں کا کنڑ یکٹ پر لگا رکھا ہے اور وفاقی لاء سیکرٹری بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں اس لیے وہ (ن) لیگ ہی زبان بول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب پانامہ لیکس کی آئین وقانون کے مطابق تحقیقات کرسکتی ہے اور نیب تحقیقات کر یں تو پانامہ لیکس کے تمام ثبوت بھی انکو مل جائے مگر وہ ٹس سے مس ہونے کو ہی تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو (ن) لیگ کو تحر یک انصاف کو پر امن احتجاج کر نے دینا چاہیے اور (ن) لیگ کے جو لوگ اشتعال کی سیاست کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوازشر یف کا پانامہ لیکس پراحتساب نہیں ہوگا ہم انکا گریبان نہیں چھوڑیں گے اور نوازشر یف اور انکے خاندان کو آخر کار احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…