اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بازی لے گئے اب یہ کام ہرگز نہیں ہوگا‘شاندار اعلان کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹروٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں پوراکیس پیش کریں گے جب کہ اب کسی بھی منصوبے میں درخت کاٹا نہیں جائے گا کیونکہ درخت ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی مشین منگوالی ہیں۔ عوام شکست خوردہ تھکے ہارے لوگوں کو شکست دیں کیونکہ تھکے ہارے اور شکست خوردہ ذہن ملک کی خوشحالی نہیں چاہتے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں اورجلسوں سے ترقی کا سفرنہیں رکے گا، عوام شکست خوردہ تھکے ہارے لوگوں کوشکست دیں کیونکہ تھکے ہارے شکست خوردہ ذہن ملک کی خوشحالی نہیں چاہتے ہیں جب کہ شکست خورد عناصرکااصل ہدف سی پیک ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چین نے ساہیوال کول پاورپلانٹ آٹھ ماہ پہلے مکمل کرنے کایقین دلایا ہے، ہرفورم پرمیٹروٹرین کے منصوبے کاجوازثابت کرسکتے ہیں، میٹروٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں پوراکیس پیش کریں گے جب کہ اب کسی بھی منصوبے میں درخت کاٹا نہیں جائے گا کیونکہ درخت ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی مشین منگوالی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارٹری پلانٹرنے کام شروع کردیا ہے اوردرخت کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کامبابی سے کی گئی جب کہ پورے پنجاب میں اس طرح کی مشینیں منگوائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام کام کررہے ہیں جب کہ صوبے میں ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جب تک جان ہے غریب عوام کی خدمت کرتارہوں گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…