پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگر میں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو۔۔۔! پرویزمشرف نے پاکستان کی حکمت عملی میں بڑے غلطی کی نشاندہی کردی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر میں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو۔۔۔! پرویزمشرف نے پاکستان کی حکمت عملی میں بڑے غلطی کی نشاندہی کردی،اگر میں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو پہلے بنگلہ دیش اور کشمیر کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے سوالات اٹھاتا وہ معاملات کلئیر کرنے کے بعد ہی اپنے اوپر لگائے جانے والے تازہ الزامات کی طرف توجہ دیتا کیونکہ یہ تو بہت بعد کے ہیں جبکہ بھارت کی مداخلت تو سب کے سامنے ہے اور بھارت میں حکومتی سطح پر مداخلت کو تسلیم کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہمارے پاس تو اس سلسلے میں کلدیو بھوشن جیسے بڑے بڑے ثبوت بھی موجود ہیں، سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنر ل پرویز مشرف نے بھارتی صحافی کو لائیو ٹی وی شو میں چپ کروا دیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ یک طرفہ الزامات اور پاکستان کو ہمیشہ قصوروار ٹھہرانے کے عمل سے مجھے ہمیشہ آگ لگتی ہے اور تم لوگوں کا یہ کام مجھ سے قطعاً برداشت نہیں ہوتا۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا بند کرو اور اگر ہمت ہے تو سچ بول کر دکھاؤ۔جس کے جواب میں بھارتی اینکرنے حافظ سعید احمد کی ایک تقریر کا حوالہ دیا کہ وہ پٹھانکوٹ طرز کیمزید حملوں کی دھمکیاں دے رہے تھے تو جب وہ کھلے عام بھارت کے خلاف ایسا کہہ رہے ہیں تو یہ بھارت کے خلاف پاکستان کی دھمکی نہیں ؟جس کے جواب میں سابق آرمی چیف نے دبنگ انداز میں شٹ اپ کال دیتے ہوئے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ وہ تو ایک غیر سرکاری شخص کا انفرادی بیان ہے جبکہ آپ کے صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع سمیت ہر حکومتی عہدیدار پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کر رہا ہے تو کیا اس پر بات نہیں کی جانی چاہئے ؟اس پر بھارتی صحافی نے ایک بار پھر پنیترا بدلتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم تو پاکستانی وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کرنے جاتے ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹھانکوٹ معاملے پر انکوائری کمیشن بٹھانے پر بھی آمادگی پاکستان کی جانب سے ظاہر کی گئی جس کے جواب میں مشرف نے ایک بار پھر زور دور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بات کرنا بالکل ٹھیک ہے اور ہم ہمیشہ ہی اصولی بات کرتے ہیں مگر اگر میں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو پہلے بنگلہ دیش اور کشمیر کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے سوالات اٹھاتا وہ معاملات کلئیر کرنے کے بعد ہی اپنے اوپر لگائے جانے والے تازہ الزامات کی طرف توجہ دیتا کیونکہ یہ تو بہت بعد کے ہیں جبکہ بھارت کی مداخلت تو سب کے سامنے ہے اور بھارت میں حکومتی سطح پر مداخلت کو تسلیم کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہمارے پاس تو اس سلسلے میں کلدیو بھوشن جیسے بڑے بڑے ثبوت بھی موجود ہیں جس پر اینکر کو کوئی بات نہ آئی تو اس نے بریک لے لی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…