منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

بیوی نہ ہوتی تو شاید خودکشی کر چکا ہوتا،معروف کرکٹر کا انکشاف

datetime 20  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سریسنتھ نے کہا ہے کہ 2013ء میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد

دہلی پولیس حراست میں 12 دن اور تہاڑ جیل میں گزارے گئے 27 دن میری زندگی کا سب سے مشکل دور تھا،بیوی نہ ہوتی تو شاید خودکشی کر چکا ہوتا۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سریسنتھ نے بتایا ہے کہ میری اہلیہ بھونیشوری دیوی میرے برے وقت میں میرے لیے سب سے بڑی طاقت بن کر سامنے آئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں 2007ء میں ایک اسکول کی تقریب کے دوران بھونیشوری دیوی سے ملا تھا اور بعد ازاں ہم دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہا، میں نے 2010ء میں وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت 2011ء کا ورلڈ کپ جیت گیا تو میں بھونیشوری سے شادی کر لوں گا۔سریسنتھ نے کہا کہ جیل کاٹنے کے دوران میری اہلیہ کی حمایت نے مجھے حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں خودکشی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ بھونیشوری تھی،

میری زندگی میں بھونیشوری نہ ہوتی تو میں خودکشی کر چکا ہوتا۔سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ میری اہلیہ نے قانونی معاملات میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور وکلاء سے مسلسل رابطے میں رہیں، جب پورا ملک مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا، اس دوران بھونیشوری اور میرے خاندان نے میرا ساتھ دیا اور مجھ پر یقین رکھا۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر سریسنتھ، اجیت چندیلا اور انکیت چوہان کو 2013ء میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں 2015ء میں عدالت نے سریسنتھ کو الزامات سے بری کر دیا تھا۔سریسنتھ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 2007ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011ء کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…