پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی

datetime 20  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،

تاہم بعض علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم رہے گا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ دوپہر کے بعد بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، جہلم، قصور، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں شام یا دوپہر کے بعد آندھی اور بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ شمالی اور مغربی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور خضدار کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ اور دادو میں بعض مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان موجود ہے۔کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے بلند ترین درجہ حرارت میں نوکنڈی سرفہرست رہا جہاں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سبی اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…