جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اورترکی کے دفاعی تعلقات نئے دورمیں داخل،پاکستان نے بڑی پیشکش کردی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اورترکی نے انتہا پسندی ٗ دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ٗوفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی اور بردرانہ تعلقات کو سراہا ۔ملاقات کے دوران دفاع کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے‘باہمی دلچسپی ‘انتہا پسندی، دہشت گردی اور سرحد پار پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امورزیر غور آئے ۔دونوں ممالک نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ضرب عضب اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے تربیت کے لئے ٹرینٹر 37ائیر کرافٹ مفت فراہم کرنے پر ترکی حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔انہوں نے ترکی کو پیشکش کی کہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فروخت کیے جاسکتے ہیں ۔160ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 11 اکتوبر 2015 میں انقرہ میں اعلی سطحی فوجی مکالمہ گروپ کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مشق امن 13میں ترکش نیوی کی شرکت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا اور ترکش نیوی کو 2017میں منعقد ہونے والی مشق امن 17میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔وزیر دفاعی خواجہ محمد آصف نے ترکی کے صدر رجب طیب ادروان کے شام کے بحران میں کردار ‘افغانستان میں سہر فریقی مذاکرات عمل میں پاکستان کے مستحکم اور پرامن افغانستان کی خواہشات کے عین مطابق کردار پر ان کے جمہوری اقدامات کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکی کو پاکستان کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2017میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…