لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ضلعی چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے کی حمایت نہ کرنے پر دانیال عزیز پرسخت اظہار برہمی ‘دونوں میں اختلافات میں بھی شدت آنے لگی ‘احسن اقبال نے دانیال عزیز پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا بیٹا ضلعی چیئرمین شپ ناروال کا امیدوار ہے مگر (ن) لیگ کے اپنے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے اس پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے باپ میری والدہ کے الیکشن پر اثر انداز ہوئے تھے انہوں نے 60ووٹ بیچ کر الیکشن ہروا دیا تھا‘نواز شریف کو دانیال عزیز پر تحفظات تھے‘ٹکٹ دیتے وقت جب ان کا نام سامنے آیا تو انہوں نے ہم سے پوچھا کہ اس کی گارنٹی کون دے گا؟مگر میرے کہنے پر نوازشر یف نے انکو ٹکٹ دیا۔