لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ رائیونڈ کا جلسہ تحریک انصا ف کی احتجاجی مہم کا اہم موڑ ثابت ہو گا ہم کسی کی چار دیواری کے تقدس کو مجروح اور کوئی غیر قانونی کام نہیں کرینگے بعض عناصر دانستہ طور پر پی ٹی آئی کے امیج کو خراب کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں ،عمران خان نے پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان نسل کو نیا سیاسی شعور دیا ہے اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان نے عام آدمی کو اُس کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کیا ہے اس تبدیلی سے خائف حلقے تحریک انصاف کی اپنی پسند کی تصویر کشی کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیم کا ہر شعبہ رائیونڈ جلسے کیلئے تیاریاں کرے گا تاریخ کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کے مشورے سے عمران خان کریں گے جس پر انشاء اللہ ریکارڈ تعداد میں عوام اکھٹے ہوں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈہ حکمرانوں کو احتساب پر مجبور کرنا ہے عوام جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس الزام نہیں ثبوت ہیں اور اتنے بڑے ثبوت کے بعد حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگنا قابل مذمت ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہیں رائیونڈ جلسہ کے حوالے سے پارٹی قیادت جو بھی ذمہ داری سونپے گی اسے انشا ء اللہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور ماضی سے بھی زیادہ بہتر نتائج فراہم کریں گے ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان نے پارٹی آفس میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور رائیونڈ جلسہ کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ملاقا ت کرنے والوں میں اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ،محمد شعیب صدیقی ،پارٹی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، مہر واجد عظیم ، منشاء اللہ سندھو،اعجاز ڈیال ،خواجہ جمشید امام ، ڈاکٹر شاہد صدیق ،عبدالکریم کلواڑ ،ملک نصیب زمان اور فرخ جاوید مون شامل تھے جنہوں نے رائیونڈ جلسہ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔
رائیونڈ جلسہ ،تحریک انصاف نے بڑی یقین دہانی کرادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































