جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لوگوں کے گھروں پرحملہ کرنا شریف برادران کی روایت ،ہم گھٹیا سطح پرنہیں جائینگے‘ طاہر القادری کا رائیونڈ مارچ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رائیونڈ مارچ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں پرحملہ کرنا شریف برادران کی روایت ہے لیکن ہم ان کی طرح گھٹیا سطح پرنہیں جائیں گے اور رائے ونڈمارچ نہیں کریں گے،دوسرے راؤنڈ کا اعلان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دائر استغاثہ کے فیصلے کے مطابق ہو گا،اس حوالے سے آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت ہونے والی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے بچنے کیلئے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کو دہشت گرد اور کالعدم تنظیم قرار دینے کیلئے پنجاب حکومت نے نواز شریف کے حکم پر ایک نئی طرز کا سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے متعلق افواج پاکستان ،آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز کے سربراہان کو پیشگی آگاہ کررہے ہیں،پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں اسے ادارہ منہاج القرآن یا عوامی تحریک کے کسی دفتر میں نہیں گھسنے دینگے۔پنجاب پولیس کے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے پلانٹڈ پراجیکٹ ہوتے ہیں ۔عید کی چھٹیوں کے دوران پنجاب پولیس سرچ آپریشن کے نام پر ہمارے اداروں میں داخل ہو سکتی ہے ۔17 جون 2014 ء کو بھی منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے پولیس نے جعلی اسلحہ برآمد کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی ۔رینجرز ،آئی ایس آئی ،ایم آئی کی سربراہی میں آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جیز اور ایس پی سطح کے پولیس افسران میڈیا ٹیم کے ہمراہ جب چاہیں مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ملک بھر کے دفاتر کی تلاشی بغیر اطلاع لے سکتے ہیں ۔کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی، بندوق کے زور پر بدلہ لینے کی سوچ اپنے کارکنوں میں کبھی پیدا ہی نہیں ہونے دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف نہ ملنے پر کارکن شدید غم و غصے میں ہیں اس لیے رائیونڈ کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارا یہ فیصلہ دہشت گرد حکمرانوں کو حیاء اور احساس دلانے کیلئے بھی ہے ۔دو فیصلے زندگی بھر کیلئے ہیں بدلے کیلئے اسلحہ نہیں اٹھانا اور بدترین سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملہ آور نہیں ہونا۔شریف برادران نے بھارتی شہریوں کی ملٹی پل ویزوں پر آمدروفت کا خود جواب نہیں دیا۔ہتک عزت کے دعوے کا جب کوئی نوٹس ملے گا تو تسلی بخش جواب دینگے۔رمضان شوگر مل کے لیٹر ہیڈ پر لگنے والے ملٹی پل ویزوں کا ریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے ۔بھارتی ویلڈر بھی کنسلٹنٹ کے طور پر حکمران خاندان کی ملوں میں آجارہے ہیں۔ رمضان شوگر مل میں لگنے والی آگ کے بعد کسی سرکاری ایمبولینس کو اندر نہیں جانے دیا گیا ،صرف دو پرائیویٹ ایمبولینس اندر داخل ہو سکیں، میڈیا کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی،کسی کو کچھ نہیں پتہ اس آگ میں کیا کچھ جلایا گیا؟رمضان شوگر مل کی آگ کا معاملہ بھی لندن میں ہونے والے چار دل کے آپریشن جیسا ہے ،وہاں بھی آپریشن تھیٹر میں کسی کو نہیں جانے دیا گیا ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، شہزاد نقوی ، جواد حامد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران نے ہمارے گھروں پر حملہ کیا،خواتین کو شہید کیا ، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔ہم اس گھٹیا سطح پر اترنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ وقار اور اقدار کے ساتھ انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔شریف برادران نے میرے گھر پر حملہ کیا ۔90 ء کی دہائی میں فاروق لغاری کے گھر پر حملہ کیا اور لاہور سے چوٹی زیریں لشکر کے ہمراہ گئے ۔انصاف کے گھر سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ہم ایسی چھوٹی حرکت نہ کر سکتے ہیں نہ ہماری ایسی سوچ اور تربیت ہے۔17 جون کے دن پولیس نے جب منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور میری رہائش گاہ پر حملہ کیا تو میں نے اپنے بیٹوں کو پہلا حکم یہ دیا تھا کہ سب لوگ بھی شہید ہو جائیں لیکن گولی نہیں چلانی۔25 سال سے خدمات انجام دینے والے گارڈز دفاع کرنا چاہتے تھے مگر ہم نے ان سے اسلحہ ہی چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور فروغ امن کی تحریک ہے ۔دہشت گردی کو رد کرتے ہیں۔ یہ کفر سے بھی بدتر فعل ہے۔ امن کے قیام کی جنگ لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔منہاج القرآن عالم اسلام کی واحد تنظیم ہے جسے اقوام متحدہ نے علم اور امن کیلئے بے مثال خدمات انجام دینے پر کنسلٹنٹ کا درجہ دیا ۔ہمیں اپنے انسٹیٹیوشن کی عزت اور وقار سب سے زیادہ عزیز ہے اسے کبھی داؤ پر لگنے دیں گے اور اس کی کسی کو جرأت ہونے دینگے۔انہوں نے منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے دفاتر پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سے زائد ذرائع نے شریف برادران کے اس حملے منصوبے کے بارے میں تصدیق کی ہے اور میں نے آج میڈیا کے ذریعے افواج پاکستان ،آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز کے سربراہان کو آگاہ کر دیا اس کے بعد اگر کوئی دہشتگردی ہوئی تو پھر ان اداروں کے سربراہان جوابدہ ہونگے۔ پنجاب پولیس کے پاس بدمعاش بھی ہیں ،اسلحے کے ڈھیر اور کرائے کے قاتل بھی ہیں ۔ہمارے کسی ادارے سے کرنسی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے تاکہ منی لانڈرنگ کے کیس بھی تیار کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیاری کررہے ہیں۔ہمارے کارکن تنہا پولیس کو کسی جگہ نہیں گھسنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے 17 جون 2014 کے دن بھی شریف برادران کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اب بھی میڈیا سے امید ہے کہ وہ حکومتی دہشت گردی کا کوئی پلان مکمل نہیں ہونے دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…