بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بانی ایم کیو ایم کےخلاف پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر برطانوی حکام کا جواب موصول ہوگیا،بڑی کارروائی شروع

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی ایم کیو ایم کےخلاف پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر برطانوی حکام کا جواب موصول ہوگیا جس میں 22 اگست کے واقعہ اورایک نجی ٹی وی پرحملے کی مذمت کی گئ ہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، جس میں 22 اگست کے واقعے اور اے آر وائی سمیت میڈیا ہاؤسز پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔برطانوی حکام نے جواب میں تحریر کیا گیا ہے کہ ’’ریفرنس موصول ہونے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس کو بھیج دیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کے لیے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ برطانوی حکام نے مزید کہا ہے کہ ’’برطانوی پولیس پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کے ساتھ منسلک تمام ثبوتوں اور شواہد کا تجزیہ کرے گی تاہم اگر مزید ثبوتوں کی ضرورت پڑی تو ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا‘‘۔برطانوی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ ’’میٹروپولیٹن پولیس آزاد اور برطانوی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے اور اس ریفرنس پر بھی نہایت توجہ سے مشاہدہ کر نے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا‘‘۔واضح رہے کہ برطانیہ کے قوانین کے تحت وہاں مقیم شہری کسی قسم کی دہشت گردی میں اگر ملوث پایا جاتا ہے تو اُس کے خلاف قانونی طور پر کارروائی کی جاتی ہے۔ بانی ایم کیو ایم پہلے ہی منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں زیر تفتیش ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف کئی ریفرنسس بھیجے گئے ہیں تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے پہلی بار باضابطہ جواب دیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…