کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد پھر سرگرم، 20 گھنٹوں کے دوران 6 گاڑیاں جلادی گئیں، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کررہے ہیں۔کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران 6 گاڑیاں جلادی گئیں، آئی جی سندھ کہتے ہیں گاڑیاں جلانے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، واقعات میں سیاسی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔نامعلوم افراد نے شاہ لطیف ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر پہلے فائرنگ کی جس کے بعد بس خالی کرا کر آگ لگادی، لانڈھی نمبر 6 میں بھی کار نذر آتش کی گئی۔گزشتہ روز بفرزون، لی مارکیٹ، لانڈھی میں بسیں جبکہ ایف بی ایریا بلاک 6 میں ٹرک کو آگ لگادی گئی تھی۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماء ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 2 سال بعد کوئی بس جلائی گئی، صورتحال بڑی پُرامن چل رہی تھی، آج بھی ہماری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے، حکومت سندھ گاڑیوں کا معاوضہ فراہم کرےوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کواحکامات جاری کئے ہیں کہ گاڑیاں جلانے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن گئے جب شہرکاامن تباہ کردیاجاتاتھااب کسی کوایساکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورقانون اپناراستہ بنائے گا۔