اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے مستقبل کے کورکمانڈزاوروائس چانسلرزکون ہونگے ؟وفاقی وزیرنے بتادیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے دس سالوں میں 10ہزار پی ایچ ڈی ایز ایمرجنسی کے طور پر تیار کرنے ہیں ٗپاکستان کے مستقبل کے کور کمانڈرز وائس چانسلرز ہیں ۔ بدھ کو پلاننگ کمیشن میں پاکستان امریکہ نالج کورئیڈار منصوبے کے لئے پلان آف ایکشن بنانے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایچ ای سی کیلئے اگلے دس سالوں کا روڈ میپ بنایا جائے گا، قومی سطح پر ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ایچ ای سی کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جس قوم کی لیبارٹری اور کلاس روم مضبوط ہیں وہ قوم بھی مضبوط ہے ۔پائیدار ترقی کے ہدف صحت پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کو قومی ترقی کے اہداف کے طور پر مقرر کیا ہے،پاکستان کی پارلیمان نے ایک متفقہ قرارد اد منظور کی ہے، یہ پاکستان کے عزم اور امنگ کو ظاہر کرتی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول پاکستان کا قومی ایجنڈاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم ، صحت، غربت اور غذائیت کی ذمہ دای صوبوں پر عائد ہوتی ہے لیکن وفاقی حکومت اس سے پوری طرح دستبردار نہیں ہو سکتی اور وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وژن 2025 ء کے سات ستون پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے اہداف کے حصول کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام پاکستانی شہریوں کو بلاتفریق صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،صحتمند شہریوں سے ہی صحتمند معاشرہ پروان چڑھتا ہے۔ پلاننگ کمیشن میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ایک یونٹ قائم کیا جا رہا ہے

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…