پنجاب میں رینجرز آپریشن ۔۔۔ صبر کا پیمانہ لبریز ، بڑا مطالبہ کر دیا ، جانتے ہیں کس نے کیا ؟

7  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے پنجاب میں دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے رینجرز آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی،دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی،رائیونڈ تشدد کرنے نہیں،احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں،سب سے پہلے پانامہ لیکس کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز سندھ میں کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ توڑ رہے ہیں،آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہیں،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی،دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ پٹواری کوپکڑنے کا کوئی فائدہ نہیں،جب تک بڑے لوگ نہیں پکڑے جائیں گے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا،شفاف احتساب بے حدضروری ہے،یہی تحریک انصاف کا موقف ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ آرمی چیف نے جو بات کی وہ ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے،پانامہ لیکس کا معاملہ سب سے پہلے حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 126دن کا دھرنا دیا،ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا،تحریک انصاف پر امن جماعت ہے،ہم رائیونڈ تشدد کرنے نہیں احتجاج ریکارڈ کرنے جارہے ہیں،جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردی اور کرپشن کو پولیس کی سپورٹ حاصل ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب ہو یا سندھ جہاں بھی رینجرز کی ضرورت ہے بلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…