جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کی طرف آنکھ اٹھائی تو ۔۔آنکھیں پھوڑ ڈالیں گے وفاقی وزیر کے بھارت کو دبنگ انتباہ نے قوم کے دل جیت لئے

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور ملکی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ،کسی نے منصوبے کی طرف میلی آنکھ دیکھی توپھوڑ ڈالیں گے،اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس میں اقتصادی راہداری کی حمایت کی،سی پیک پاکستان کیلیے گیم چینجر ہے ،اقتصادی راہداری کانفرنس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مضبوط اندازمیں اپنامقدمہ پیش کیا،سمینار کے انعقاد پر گلگت حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر دو روزہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینا ر کا اہتمام گلگت بلتستان کی حکومت اور قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی مشترکہ طورکیاجس میں احسن اقبال کے علاوہ سیاسی ، سماجی اور مذہبی اسکالرز موجود تھے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سیمینار کے بروقت انعقاد پر گلگت بلتستان حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کانفرنس میں اپنا مضبوط مقدمہ پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری اور ملک کے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہیں اور ملک کے 20کروڑ عوام اقتصادی راہداری منصوبے کے محافظ ہیں ، ہم کسی بھی دشمن کواس منصوبے کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اگر کسی نے اس کی طرف میلی آنکھ بھی دیکھی تو اس کی آنکھیں پھوڑ دینگے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور یہ منصوبہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہے ، ہمیں پاکستان کے بہترین مفاد میں روڈ میپ بنانا ہے ،اہداف کے حصول کیلئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا ہوگی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کر رہی ہے قراقرم ہائی وے کی تعمیر سے علاقے کو بہت فاہدہ ہوا مودی کے بیان کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کر دیا ۔ 1947ء میں گلگت بلتستان میں تحریک مودی کے آباؤ اجداد کے خلاف تھی اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز پر مودی بے چینی کا شکار ہے منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ملک کو ترقی کی راہ میں ڈالنے پر وزیر اعظم کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
معاشی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اللہ کے شکرگزر ہیں گلگت میں گنجائش سے زیادہ سیاح موجود ہیں ۔گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر دو روزہ سیمینار ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات احسن اقبال سمیت گورنر گلگت بلتستان غضفر علی خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی اسکالرز موجود تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر مودی بے چینی کا شکار ہے سیمینارے میں پورے گلگت بلتستان کی قیادت موجود ہے گلگلت کی خوشحالی اقتصادی راہداری منصوبے سے منسلک ہے وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے گلگلت میں امن و امان بہتر ہوا ہے اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے معاشی لحاظ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں سیمینار میں گلگت بلتستان کے گورنر غضنفر علی خان بھی موجود تھے اقتصادی راہداری پر پارلیمانی کمیٹی کے دس ارکان شریک ہے سیمینار میں 500 سے زائد ماہرین دانشور ، صحافی، مذہبی اور سیاسی سکالرز موجود ہیں گلگت بلتستان کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کر رہی ہے قراقرم ہائی وے کی تعمیر سے علاقے کو بہت فائدہ ہوا ہے مودی کے بیان کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کر دیا اقتصادی راہداری منصوبے کو مل کر مکمل کریں گے گلگت بلتستان میں گنجائش سے بہت زیادہ سیاح موجود ہے گلگت بلتستان کے عوام نے مودی کے عزائم کو خاک میں ملا دیا گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا داخلی راستہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…