پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وسیم اختر حلف اٹھاتے ہی فاروق ستار نے اہم اعلان کر دیا

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ7سال بعد کراچی کو اسکا وارث مل رہا ہے، کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے،کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائیں گے،صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اگر بلدیاتی نظام موجود نہ ہو تو جمہوریت نامکمل ہے۔ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ۔کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، ایک طرف ووٹ مانگتے ہیں ، دوسری جانب درخواست دائر کر دیتے ہیں ۔کراچی میئر کی حلف برداری تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ، ترقی کا عمل سے تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، مسائل حل کریں گے اور کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، اسے ووٹ بھی چاہیے ہوتے ہیں اور وسیم اختر کے خلاف درخواست بھی دے دیتی ہے ۔ فیصل واڈا کو کسی دن کھانا کھلا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور ارشد وہرا نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا حلف اٹھالیاہے۔ حلف برداری کی تقریب کراچی کے باغ جناح المعروف پولو گرانڈ میں منعقد کی گئی جس میں میئر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ، وسیم اختر کو حلف برداری کے لیے پولیس کی خصوصی بکتر بند گاڑی میں سینٹرل جیل سے پولو گرانڈ لا یا گیا۔حلف برداری کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن، سینئر رہنما سید سردار احمد، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، غیرملکی سفیروں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر نے 1987 میں باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور1993میں پہلی بار سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ سندھ کے وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔میئر کراچی کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کے ابتدا میں وسیم اختر نے جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے پیسوں سے یہ ملک چلتا ہے۔کراچی سب سے زیادہ ریونیو ملک کو دیتا ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہم اپنے شہر کو بھی بھول گئے ہیں۔ گزشتہ ادوار میں کراچی سے اچھا سلوک نہیں کیا گیا، اس شہر کے مسائل ہماری انگلیوں پر ہیں، ہمیں متحد ہو کر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وسائل سے مالا مال کریں گے۔نومنتخب میئر کراچی نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ شہر اور صوبے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نوجوان اور چاق وچوبند ہیں، امید ہے کہ وہ بھی شہر کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد کریں گے۔
عوامی عہدوں کا حلف اٹھانے کے بعد ہم سیاسی لوگ نہیں رہے، عہد کرتے ہیں کہ ہم مل کر آگے چلیں گے کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو پورا سندھ ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیتیں صاف ہیں اور ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔ آئیے شہر کے مسائل کے حل کے لیے خود کو وقف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس ملک پر کوئی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کسی کو اس پر بری نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ وہ پچھلی باتیں دہرانا نہیں چاہتے کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ جیل میں ہیں لیکن ان پر عائد الزامات قابل ضمانت ہیں،اب وہ ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ انہیں ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں گی۔تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل مل کر حل کریں گے، وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ان کے لئے کوئی اپوزیشن نہیں ہوگی اور ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…