پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جو کوئی الطاف حسین کا ساتھ دیگا اسے۔۔ اہم ترین سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مائنس الطاف حسین کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے جو قائد ایم کیو ایم کے ساتھ ہو گا وہ پاکستانی ریاست کے خلاف بولنے والوں کے ساتھ ہو گا قائد ایم کیو ایم کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا معاملہ نوراکشتی ہے یا حقیقت جلد واضح ہو جائے گا فاروق ستار نے وقتی طور پر صحیح بات کی ہے یہی ایک راستہ تھا ایم کیو ایم پر اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی دباؤ بھی بہت زیادہ آ گیا تھا لندن کی متحدہ جماعت خاموش ہو کر نہیں بیٹھے گی لندن کی جماعت پوری کوشش کرے گی کہ اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں مائنس الطاف حسین کے علاوہ متحدہ کے پاس اور کوئی حل نہیں ہے ۔
کوشش ہو گی ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے گی انہوں نے کہاکہ حکومت کی بے توجہی نے بھی حالات خراب کئے ہیں حکومت نے بھی پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 کو مزید کتنا بدنام کیا جائے گا ۔ ضیاء الحق نے آرٹیکل 6 بنانے والے وزیر اعظم کو پھانسی لگا دی تھی حکومت نے مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی اور پھر باہر بجھوا دیا ۔ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ متحدہ قائد نے پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر بہت بڑی غلط کی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ الطاف مائنس ون اور فاروق ستار نے متحدہ پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے ،ایک رات میں کوئی سیاست سے آؤٹ نہیں ہوتااور نہ ہی کبھی پاکستانی سیاست میں مانئس ون فارمولا کامیاب ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…