اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

قبائلی علاقہ جات کا مستقبل،نوازشریف نے اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا۔وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کو (آج) بدھ کے روز نیشنل ایکشن پلان کی وسیع تر کمیٹی کے روبرو پیش کرنے پر اتفاق پایا گیا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری سیفران محمد شہزاد ارباب بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا مقصد ملک کے طویل عرصہ سے نظرانداز شدہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، فاٹا کے عوام نے امن اور جنگ کے زمانہ میں بے شمار قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمارے قومی کاز کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ کمیٹی نے تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات، قبائلی عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت ان علاقوں کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ فاٹا کے مستقبل کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کا نکتہ نظر معلوم کیا جا سکے۔ کمیٹی نے تمام فرنٹیئرز ریجنز کے عمائدین اور دیگر فریقین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…