منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت،قائم علی شاہ بول پڑے،ذوالفقارعلی بھٹو نے کیا کہاتھا؟ یادکروادیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عہدے سے سبکدوشی کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں پر ایم این اے ایاز سومرو کی زیر قیادت کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ قائم علی شاہ نے اپنی بیٹی ایم این اے نفیسہ شاہ کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ایک ہی آدمی کام کرتا رہے دوسروں کو بھی مواقع ملنے چاہئیں۔ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، میں پچاس سال سے پارٹی کارکن رہا ہوں اور ابھی بھی ہوں۔ مجھے اعزاز ہے کہ میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کام کیا ، آج میں اپنے شہید رہنماؤں کو سلام پیش کرنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہا جب تک زندگی ہے کام کرتا رہونگا ،میں جوانوں سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمندر ہے جس میں جو بھی آئے گا سما جائے گا ،پارٹی میں شامل ہونے والے مخالفین کو خوش آمدید کہتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی مخالفین کو ویلکم کرتے تھے لیکن یہ بھی کہتے تھے کہ پارٹی میں نئے آنے والوں کو فی الحال پچھلی کرسیوں پر بیٹھنا ہوگا اور اپنی قابلیت اورکام کر کے آگے آنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…