پشاور(این این آئی)پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ 30 جون کو شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشات سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا تھا اور اب بھی یہ خدشات موجود ہیں تاہم ہمیشہ کی طرح صوبائی اور ضلعی حکومت کے کسی ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور کسی نے کسی پیشگی انتظام کی ضرورت محسوس نہ کی۔