منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے اہم رہنما پروازکرگئے،رہی سہی کسر سرفراز مرچنٹ نے پوری کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کی قیادت پر منی لانڈرنگ، بھارتی خفیہ ادارے را سے فنڈز لینے اور دیگر سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری میں ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے برطانیہ میں سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کر دئیے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی نے برطانیہ میں پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ ¾بھارتی خفیہ ادارے را سے فنڈز لینے اور اسلحہ کی خریداری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری میں ان سے ایک بار پھر تعاون کرنے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ کو بتایا کہ انہیں انکوائری میں گواہ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ ارسال کیے گئے سمن میں غلط لکھا گیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کے تمام تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کروانے کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جس پر سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ وہ اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کریں گے تاہم ایک نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا ۔دریں اثناءمتحدہ قومی مومنٹ کے کئی اہم رہنما اچانک بیرون ممالک کے لئے روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت، سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری اور ممبر صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی کینیڈا کے دورے پر روانہ ہو گئے جب کہ سندھ اسمبلی میں اپوریشن رہنما خواجہ اظہار الحسن دبئی چلے گئے۔واضح رہے کہ 3 مارچ کو سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جانب سے اپنی علیحدہ جماعت بنانے کے اعلان کے بعد سے اب تک ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنما ان کے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…