کابل (نیوزڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان حملہ آوروں کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے پشاور میں پاک فضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جاری کی گئی اس ویڈیو میں درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے خلیفہ عمر منصور کو دکھایا گیا ہے جس نے حملہ آوروں کو خود روانہ کیا اور اس سے قبل ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود کش حملہ آور اپنے ساتھیوں پر مظالم کا بدلہ لینے کیلئے کارروائی کرنے جارہے ہیں ۔ ویڈیو کے آخر میں منصور نے مبینہ حملہ آوروں کو خدا حافظ کہہ کر روانہ کیا۔پشاوربڈھ بیر ایئربیس پرحملے میں ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کی شاخت ہوگئی ہے،حملے میں ہلاک تیرا مےں سے پانچ دہشت گردوں کی شاخت ہوگئی ہے جن میں تین کاتعلق خیبرایجنسی اوردوسوات سے ہے۔ذرائع کے مطابق بڈ ھ بیر ایئر بیس حملے کے حوالے سے تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے،حملہ میںہلاک ہونےوالے دہشت گردوںمیں تین دہشت گردعدنان،سراج الدین اورابراہیم خان کاتعلق خیبرایجنسی سے ہے جبکہ دودہشت گرد ربنواز اورمحمداسحاق کاتعلق ضلع سوت سے ہے ، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے کوائف پولیٹیکل انتظامیہ کوارسال کردیئے ،حملے کے حوالے سے تحقیقات کاعمل جاری ہے ۔