لاہور (نیوزڈیسک)کرپشن کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قومی احتساب بیورو (نیب) میں پڑھے لکھے نوجوان افسران کی بھرتیوں کافیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے بتایا گیا ہے کہ نیب کے پاس کرپشن کیسز کے حوالے سے شکایات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ادارے میں پہلے سے موجود افسران اوراہلکاروںپردباﺅ بڑھ رہاہے ۔اس سلسلہ میں محکمے میں نوجوان پڑھے لکھے افسران کی میرٹ پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پر جلد عملی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔