بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

(ن) لیگ کو خیر باد کہنے والے ”شریف “ نے ”شریفوں “کو چھوڑکرپی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ بتادی

datetime 20  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک)35سال کی رفاقت کے بعد (ن) لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے حاجی محمد شریف نے کہا ہے کہ زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ یکدم سے نہیں لیا بلکہ جب اس نہج پر پہنچا دیا گیا کہ میرے سامنے کوئی راستہ نہیں تھا تو انتہائی دکھی دل کے ساتھ اس فیصلے پر مجبور ہوا جبکہ انکے صاحبزادے آجاسم شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں ہمارے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا انہیں پیپلز پارٹی کا عروج اور کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے بعد آج پیپلز پارٹی کے زوال کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ (ن) لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے بزرگ سیاسی رہنما حاجی محمد شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ اتنی طویل رفاقت کے بعد ایک کارکن اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر کیوں مجبور ہوا لیکن شاید ان کے پاس تو اس کے لئے وقت ہی نہ ہو ۔ آج (ن) لیگ کے دیرینہ کارکنوں کو مشاورت میں شامل کرنے کی بجائے بالا بالا فیصلے کئے جارہے ہیں ۔میں نے انتہائی دکھی دل کے ساتھ اتنا بڑا فیصلہ کیا ۔ آجاسم شریف نے کہا کہ اگر ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو خیر باد کہنا ہوتا تو ڈھائی سال پہلے یہ فیصلہ کر چکے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت بتائے کیا اس کے پاس کوئی لیگی نہیں تھے کہ جرائم پیشہ لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا برے وقت میں ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ جب ان پر اچھا وقت ہے تو ہم فیصلہ لینے پر مجبور ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ کارکن کوئی گاجر مولی نہیں کہ انہیں کوئی اہمیت نہ دی جائے ، کارکنوں کی وجہ سے پارٹیاں ہوتی ہیں۔ آج جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ پیپلز پارٹی کا عروج اور کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے بعد آج اس کا زوال بھی دیکھ لیں ۔ ہمارا جانا بارش کا پہلا قطرہ ہے دیگر بہت سے رہنما اور کارکن قیادت اور اس کے قریب لوگوں کے رویے سے نالا ںہیں اور وہ جلد پارٹی کو خیر باد کہنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…