اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا سے دہشت گردی کا خاتمہ،سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستان کے کردارسے پردہ اٹھادیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں سری لنکا کی قائمقام ہائی کمشنرو جیانتھی ایدری سنگھے نے کہا کہ پاک سری لنکا دفاعی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کا تعاون اگر نہ ہوتا تو سری لنکا عشروں پر محیط دہشت گردی و خانہ جنگی سے چھٹکارا حاصل نہ کر پاتا۔ یہ بات انہوں نے اگلے روزبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات وعالمی تعلقات کے زیر اہتمام منعقدہ پاک سری لنکا تعلقات کے موضوع پر سیمینار میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں اور کچھ عرصہ قبل کھیل، شپنگ، سیاحت ، معاشی ترقی اور دفاع کے شعبہ میں ہونے والے معاہدوں سے دو طرفہ تعلقات کو مستقبل میں مزید وسعت ملے گی۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک سری لنکا تعلقات صرف دو طرفہ تجارت تک محدود نہیں بلکہ علاقائی معاشی تعلقات پر بھی دونوں جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک ممالک میں سری لنکا کا دوسرا بڑا تجارتی ملک ہے جبکہ سری لنکا وہ پہلا ملک تھا جس نے آزاد تجارت کے معاہدے پر پاکستان کے ساتھ دستخط کیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت مستبقل میں ایک بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تقریب سے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اپنے خطاب میں پروگرام کو ایک تعمیری سر گرمی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد تواتر اور باقاعدگی سے ہونا چاہیے کیونکہ اس سے طلباءکو ان کے وژن میں وسعت لانے میں مدد ملتی ہے ۔ ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ سیاسیات و عالمی تعلقات کے معاہدوں کے بارے طلبہ کو علم ہونا چاہیے اور ممالک کے طرزحکمرانی ، خارجہ پالیسی سے آگاہی بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے کہاکہ پاکستان سری لنکا کے طلباءکو دفاعی تعلیم کی فراہمی میں بھرپور امداد فراہم کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین معاہدوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں 30 سری لنکن طلباءاسلامی یونیورسٹی میں حصول تعلیم کے لیے آئیں گے۔ پروگرام میں شعبہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آمنہ محمود، پروگرام کے رابطہ کار مسعود خٹک سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ،و جیانتھی ایدری سنگھے اور ڈاکٹر الدریویش نے ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ تعلیم میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر نبی بخش جمانی بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ سری لنکا کی ایک یونیورسٹی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی درسگاہوں کو اسلامی یونیورسٹی کے بہترین وژن بارے آگاہ کریں گی۔ اور جامعہ اور سری لنکن تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ یونیورسٹی بارے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی فروغ امن کے لیے کام کر رہی ہے اور متوازن و معتدل اذہان کی آبیاری و پیداوار جامعہ کا اولین مقصد ہے کیونکہ اسلام میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں اور جا معہ میں اسلام کے اصولوں کے عین مطابق تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متشدد سوچ کا سدباب صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…