پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تعلیم کے شعبے میں متعین کردہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے،بلیغ الرحمان

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تعلیم و تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے اعتراف کیا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں متعین کردہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے تاہم حکومت نظریہ 2025ءکے تحت ملک میں خواندگی کی شرح 90 فیصد تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں کئی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ایک سیمینار سے خطاب میں بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے نہ صرف اسکولوں میں بچوں کے داخلے کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں بلکہ تعلیم کے شعبے کے لیے سالانہ بجٹ میں بھی بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس وقت ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا دو فیصد سے بھی کم تعلیم کے لیے مختص کیا جارہا ہے اور موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ تین سالوں میں اسے بتدریج چار فیصد تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی بہت اہم ہے جب کہ تعلیم بالغاں پر توجہ دینے کی بھی خاص ضرورت ہے کیونکہ بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں رکھ پاتے۔پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے لیکن یہاں حصول علم نسبتاً مہنگا ہونے کی وجہ سے عام آدمی کو اپنے بچوں کو سرکاری درسگاہوں میں بھی بھیجنا پڑتا ہے جہاں کے معیار تعلیم پر بھی ایک عرصے سے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔رواں ماہ ہی ایک اور قضیہ اس وقت سامنے آیا جب ملک میں نجی اسکولوں نے ماہانہ فیسوں میں 20 فیصد سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا جس پر اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کی خواہش رکھنے والے والدین اس قدر پریشان ہوئے کہ انھوں نے اس کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔کئی روز تک سڑکوں پر مظاہروں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نجی تعلیمی اداروں کی اس من مانی کے خلاف چلنے والی مہم کے بعد حکومت نے اس طرف توجہ دی اور پرائیویٹ اسکولوں کو اس اضافے کو واپس لینے کا کہتے ہوئے آئندہ کے لیے ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کا کہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…