اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے حلقے این اے 120 میں ن لیگ نے حیران کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے این اے 120 میں بلدیاتی انتخابات یو سی 53 میں مسلم لیگ (ن) کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے – نو منتخب اراکین میں چیئرمین جاوید احمد ، وائس چیئر مین حافظ عادل عباسی ، کونسلرز رانا عامر رشید، طالب حسین ، عدنان بٹ ، حر عباس، عمران پپا اور قیصر گجر شامل ہیں -نو منتخب اراکین کے اعزاز میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدارت عوامی استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی – جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ مسلم لیگی نمائندوں کا بلا مقابلہ انتخاب پاکستان کی خالق جماعت پر عوام کے گہرے اعتماد اور محبت کا بین ثبوت ہے – مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں یہ جماعت پاکستان کو عظیم تر و مضبوط اور مستحکم بنائے گی – نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اولین مسلم ایٹمی قوت بنایا اور اب ان کی قیادت میں پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کے لئے پاک کر دیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسلم لیگ کی حکومت ملک کو امن، خوشحالی اور ترقی کا گہوارہ بنائے گی – صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پنجاب کی عوام سانحہ پشاور کے شہداءکے ورثاءکے غم میں برابر کی شریک ہے، لیکن حکومت ان شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی – ہم آخری دہشت گردکے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے – اس موقع پر شہداءپشاور کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور آخر میں حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی –



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…