اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سیاستدانوں اوربیورکریٹس کےخلاف کرپشن کے مقدمات کھل گئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب نے اربوں روپے کی بدعنوانی پرپنجاب اورسندھ کے سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے خلاف کرپشن کےمقدمات کھول دیئے ہیں‘ مسلم لیگ(ن) کے پنجاب سے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین،پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اور ایم پی اے علی نواز شاہ اورسابق وزیر گیان چند کےخلاف تحقیقات کاآغاز ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی دور کے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختررانا کیخلاف بھی کرپشن الزامات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیگی ایم این اے رانا محمداسحاق ، سوئی ناردرن کے سبکدوش ایم ڈی عارف حمید اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کےخلاف کرپشن کے کیسز عدم ثبوت کی بنا پر ختم کردئیے گئے ۔روزنامہ جنگ صحافی طاہرخلیل کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین چوہدری قمر زمان کی زیر صدارت ہواجس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی‘ادھر ڈی جی نیب پنجاب سیدبرہان الدین کا کہناہے کہ کرپشن کی شکایات کے بعدوزیرتعلیم پنجاب رانامشہودکے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے ‘ حکومتی پارٹی کے 2 اہم ارکان کےخلاف بھی کیس شروع ہو چکے ہیں، نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے‘میٹروبس اور نندی پورپروجیکٹ پر بھی کارروائی جاری ہے‘بہت جلد حقائق سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہائوسنگ سوسائٹی میںبد عنوانیوں سے قومی خزانے کو ایک ارب84 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق چیئرمین مطلوب احمد خان،



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…