لاہور(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھرکیسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی۔گاڑیوں اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان اور عملے نے اس اعلان پر سْکھ کا سانس لیاہے محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کیترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی رات8بجے سے بحال کی گئی ہے،جوغیرمعینہ مدت تک جاری رہے گی،ترجمان نے مزید کہاکہ ایل این جی کی فراہمی میں بہتری آنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔دوسری جانب گاڑیوں اورسی این جی اسٹیشنز کے مالکان اور عملے نے اس اعلان پر سْکھ کا سانس لیاہے،گاڑی مالکان کاکہناہے کہ گیس ملنے سے ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، جبکہ سی این جی اسٹشنز کیمالکان کہتے ہیں کہ ان کا کاروبار دوبارہ شروع ہونے سے عملے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔