اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ممبران کے استعفوں سے متعلق بلائے جانے والے اجلاس کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ استعفوں کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کے استفعوں کا معاملہ زیر غور ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی اجلاس آج بلایا گیا ہے۔ترجمان نے الیکشن کمیشن اراکین کے استعفوں سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو اراکین الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے پیش کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان کے مطابق الیکشن ٹربیونلز کی توسیع سے متعلق معاملہ زیر غور ہے ، اس حوالے سے ہائیکورٹ کے جواب کے بعد حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کرینگے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں غیر منجمد کرنے کا حتمی فیصلہ بھی آج ہوگا۔