اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کا شہریوں کو گھرمیں پاسپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ہوم ڈلیوی کا کام اگلے مہینے سے شروع کیا جائے گا اسکے لیے نجی کورئیر سروس کو ذمہ داری بھی سونپی جاچکی ہے ،پاسپورٹ مقررہ مدت میں بننے کے بعد کورئیر کے زریعے مطلوبہ شخص کے گھر تک پہنچایا جاسئے گا، پہلے مرحلے میں کراچی ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کوئٹہ سمیت کچھ اور شہروں کو شامل کیا گیا جہاں یہ سہولت مہیا کی جارہی ہے ، واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طرف سے ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ کو مئی میںسمری بھیجی گئی تھی جس میں اس کام کو چیلنج کے طور پر پورا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ، کم عرصے میں اس منصوبے پر عمل سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس سے نہ صرف ٹائم کی بچت ہوگی بلکہ پارسپورٹ آفس کے اندر اور باہر ہونے والی کرپشن کو بھی ختم کیا جاسکے گا