ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سینیٹ کے اخراجات اورارکان کی تنخواہیں اب ویب سائٹ پرآویزاں ہوں گی

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے اور اردو زبان کو دفتری زبان بنانے کے حوالے سے جامع اصلاحات لانے کیلیے انتہائی اہم فیصلے کرلیے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح آئندہ دو روز میں کیا جائیگا۔ نئی ویب سائٹ میں اراکین سینٹ کی نہ صرف اجلاس میں حاضری بلکہ قائمہ کمیٹی میں حاضری کوبھی آویزاں کیا جائیگا جبکہ سینیٹ کے اراکین کو ملنے والی تنخواہ ومراعات بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اہم اخراجات کو بھی پبلک کیاجائیگا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ نے باقی وزارتوں کی طرح سینیٹ میں بھی اردو زبان کو مزید فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں جن میں قانون سازی کا اردو میں ترجمہ ، نوٹیفکیشن بھی اردو میں جاری کرنیکا فیصلہ شامل ہے جبکہ آئندہ ترجمے کیلیے ہونیوالی بھرتیوں میں قانون سے آگاہی رکھنے والے امیدواروں خصوصاً ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے کو اہمیت دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…